پریس ریلیز
لاہور

قلات کے علاقے جوہان ، اور مستونگ کے علاقے اِسپلنگی سے موصول ہونے والی یہ خبریں پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی)کے لئے تشویش کا باعث ہیں کہ ان علاقوں میں مبینہ فوجی آپریشن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اگرچہ ان علاقوں تک رسائی نہ ہونے کے باعث ان خبروں کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں 27 نعشیں لائی گئی ہیں جہاں اطلاعات کے مطابق نعشوں کی شناخت کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایچ آر سی پی تمام حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طاقت کا اندھا دھند اور حد سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے، جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اس سے بلوچستان کے لوگوں میں بیگانگی کا احساس بڑھے گااور اس سے حکومت یا سیکورٹی فورسز کو کسی قسم کی حمایت ملنے کا بھی کوئی امکان نہیں۔

(زہرہ یوسف)
چیئر پرسن ایچ آرسی پی