نئے جی بی آرڈرکا نفاذ مئوخرکیا جائے

لاہور، 23 جنوری 2019۔ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق(ایچ آرسی پی) نے صدرمملکت سےمطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ضروری مشاورتوں تک حکومت جی بی آرڈر2018 کا نفاذ ملتوی کیا جائے۔

:صدرڈاکٹرعلوی کو بھیجے گئے اپنے خط میں ایچ آرسی پی نے کہا ہے کہ

” حکومت گلگت بلتستان آرڈر2018 کوآپ کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ کی طے شدہ مدت کو مدنظررکھتے ہوئے، پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق( ایچ آرسی پی) آپ سے مطالبہ کرتا ہے کہ آپ گلگت بلتستان کےعوام کے جذبات کو مناسب اہمیت دیں اورمتعلقہ لوگوں کے ساتھ ضروری مشاورتوں تک اس متنازعہ آرڈر کا نفاذ مئوخرکریں۔

”ایچ آرسی پی نے اس سے پہلے نشاندہی کی تھی کہ گلگت بلتستان آرڈر2018 گلگت بلتستان (خودمختاری و سیلف گورننس) آرڈر2009 کی نسبت زيادہ رجعتی تھا۔ گلگت بلتستان کے جمہوریت پسند لوگ اپنے بنیادی حقوق کو تسلیم کرانے اورپاکستان کے شہری کی حیثیت سے مساوری سلوک کے لیے طویل عرصے سے جدوجہد کررہے ہیں۔ انہیں اپنے حقوق کے لیے احتجاج جاری رکھنے پرمجبورکرنا سیاسی لحاظ سے غیردانشمندانہ فیصلہ ہوگا۔”

ڈاکٹرمہدی حسن

چئیرپرسن، ایچ آرسی پی