پریس ریلیز
ایچ آرسی پی کوادب کی عظیم ہستی فہمیدہ ریاض کی وفات پرشدید دکھ ہے
لاہور، 22 نومبر2018: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آرسی پی) ممتاز شاعر، مفکراورکارکن فہمیدہ ریاض کے انتقال پرانتہائی غمزدہ ہے۔ آج جاری ہونے والے ایک بیان میں، ایچ آرسی پی نے کہاکہ محترمہ ریاض انسانی حقوق کی محافظ تھیں جن کی تحریریں ہمیشہ روایتی ادب کی حدود سے بالا تررہیں ۔ عورتوں کے حقوق کے ساتھ ان کی دلی وابستگی ان کی شاعری کا اہم حصہ تھی۔ انہوں نے پاکستان میں عورتوں کوآواز اورادب میں جو جگہ دی اس کی کم ہی مثالیں ملتی ہیں۔
تحریک نسواں کے لیے ان کی بیش بہا خدمات کے علاوہ، محترمہ ریاض کوایک ایسی شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا جو جنرل ضیاء الحق کے ظالمانہ طرزحکومت کے خلاف کھڑی ہوئیں۔ وہ جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کی بقاء سے لیکر محروم طبقات کے تحفظ تک، انسانی حقوق کی تمام اقدار کے فروغ کے لیے پیش پیش رہیں۔ انہوں نے ہراسگی، فحاشی اور حتی کہ بغاوت کے الزامات کے سامنے جھکنے سے انکار کیا جو کہ ہم سب کے لیے اخلاقی جرات کی ایک نمایاں مثال ہے۔
ڈاکٹر مہدی حسن
چیئرپرسن