حارث خلیق ایچ آر سی پی کے سیکرٹری جنرل مقرر
لاہور 15 مارچ : 2019 پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) بصد مسرت یہ اعلان کرتا ہے کہ حارث خلیق صاحب کو ادارے کا سیکرٹری جنرل تعینات کیا گیا ہے۔
حارث خلیق ایک نامور شاعر، مصنف اور تصنیف و تالیف میں یونیورسٹی آف آئیووا کے اعزازی رکن ہیں۔ وہ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی بھی وصول کرچکے ہیں۔ گزشتہ 25 سالوں کے دوران، انہوں نے پاکستان، جنوبی ایشیا اور یورپ میں سول سوسائٹی کی تنظیموں، کمیونٹی کی ترقی کےمنصوبوں، محنت کشوں کے حقوق کی تحریکوں اور انسانی حقوق کی مہمات کےکامیاب انتظام و انصرام کےساتھ ساتھ ان کی قیادت بھی کی اورانہیں تجاویز بھی دیتے رہے ہیں۔ وہ آغا خان فاؤنڈیشن، ایمنسٹی انٹرنیشنل، شراکتی تنظیم کا استحکام، ڈی اے آئی اور اقوام متحدہ کی مختلف ایجنسیوں کے علاوہ دیگر اداروں کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں۔ وہ قومی اور بین الاقوامی صحافت میں بھی باقاعدگی سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
حارث خلیق نے جناب آئی اے رحمان کی جگہ سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالا ہے جو دو سال پہلےاس عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ حارث خلیق پاکستان میں انسانی حقوق کے ممتاز ادارےایچ آرسی پی کے ادارتی اہداف حاصل کرنے میں مدد دیں گے، اس کے سیکرٹریٹ کی صدارت کریں گے اور روزمرہ کے انتظام و انصرام کی نگرانی بھی کریں گے۔ اور ایچ آر سی پی کی شریک بانی عاصمہ جہانگیر کے مشن کو آگے بڑھانے میں مدد دیں گے۔
ڈاکٹر مہدی حسن
چیئر پرسن