صحافی مدثرنارُو کو بازیاب کیا جائے

اسلام آباد ، 11 اکتوبر۔ لکھاری، شاعراورصحافی مدثرنارُو کی جبری گمشدگی کا معاملہ شدید تشویش کا باعث بنا ہوا ہے، نہ صرف ان کے اہلِ خانہ کے لیے بلکہ سول سوسائٹی اورمجموعی طوپرپرپورے ادبی حلقے کے لیے۔ مدثرنارُو کی گمشدگی کے وقوعے پرتین ادبی اداروں نے قراردادیں منظورکی ہیں۔ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق(ایچ آر سی پی) اُن کے بیان کی پُرزورتائید کرتا ہےاورمدثرنارُو کی بحفاظت واپسی کے لیے مکمل تحقیقات کا حامی ہے۔

ایچ آر سی پی نے بارہا کہا ہے کہ پاکستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے حالات میں شدید قسم کا بدلاؤ آنا چاہیے۔ لوگوں کو اٹھا کرغا‏ئب کرنا غیرقانونی اورغیرانسانی فعل ہے، اوراِس جرم میں ملوث مُجرموں کا محاسبہ کرنا بہت ضروری ہے۔

ایچ آرسی پی کے چئیرپرسن ڈاکٹرمہدی حسن کے ایماء پر