پی سی ایس ڈبلیو کی چئیرپرسن کو بحال کیا جائے
لاہور 25 مئی 2019 : حکومتِ پنجاب نے پنجاب کمیشن برائے حقوقِ نسواں(پی سی ایس ڈبلیو) کی چئیرپرسن فوزیہ وقار کوقواعدوضوابط کے برخلاف ایک دم سے برطرف کردیا ہے جس پرپاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق(ایچ آرسی پی) کو شدید تشویش ہے۔
ایچ آرسی پی نے نوٹیفکیشن کی فوری واپسی اورمحترمہ وقارکی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا شمارعورتوں کے حقوق کے پُرعزم دفاع کاروں میں ہوتا ہے اوران کی کارکردگی ہمیشہ سے لائقِ تحسین رہی ہے ۔ انسانی حقوق کے اداروں کے کام کا دائرہ کارپہلے ہی بہت محددو ہے لہذا اُنہیں سیاسی مصلحت کی نذرنہ کیا جائے۔بلکہ اگران کو بامعنی بنانا مقصود ہے تو پھراُنہیں آزادی کے ساتھ کرنے دیا جائے۔
ڈاکٹرمہدی حسن
چیئر پرسن