ایک ایرانی وکیل اور ’ایرانی لیگ برائے دفاع انسانی حقوق‘ کے بانی صدر کریم لہدجی کو گزشتہ روز استنبول میں ’عالمی وفاق برائے انسانی حقوق‘ کی 38ویں کانگریس کے موقع پر تنظیم کا صدر منتخب کیا گیاہے۔ انہوں نے سوہائیر بالحسن کی جگہ لی جوکہ چھ سال تک تنظیم کے صدر رہے۔ اس موقع پر منتخب ہونے والے تنظیم کے نائب صدور میں ایچ آر سی پی کی چیئرپرسن زہرایوسف بھی شامل ہیں۔ 14نئے اراکین کی شمولیت سے FIDH میں انسانی حقوق کی قومی تنظیموں کی تعداد 178ہوگئی ہے۔

آئی اے رحمان
سیکرٹری جنرل