لاہور
25 جون 2015ء
پریس ریلیز
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے ایچ آر سی پی کے سیکرٹری جنرل آئی اے رحمن کی شریک حیات توصیف رحمان کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کمیشن نے کہا: ”ہمیں ایچ آر سی پی کے اراکین کو اپنے سیکرٹری جنرل آئی اے رحمن کی شریک حیات کی جمعرات کو علی الصبح ہونے والی وفات کا شدید افسوس ہے اور ہم ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس مشکل وقت میں ہمارے جذبات ان کے ساتھ ہیں۔
(زہرہ یوسف)
چیئر پرسن ایچ آرسی پی