صفائی ستھرائی پر مامور مزدوروں کے حالات اُنہیں اپنی زندگیاں لینے پر مجبور کر رہے ہیں

لاہور، 19 جنوری۔ پاکستان کمیشن برائے انسانی (ایچ آر سی پی) کو صفائی ستھرائی پر مامور مزدوروں میں خودکشی کی کوششوں کی بڑھتی ہوئی اطلاعات پر تشویش ہے۔ ہمارے ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدوروں کو من مانے طریقے سے ملازمت سے نکالنے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری و ساری ہے۔ اس کا ملک کی افرادی قُوت کے اُس حصے پر شدید منفی اثر پڑ رہا ہے جسے بامعنی مشقت دینے کے باوجود اکثر’ غیرمرئی’ تصور کیا جاتا ہے۔

وفاقی و صوبائی حکومتوں اور میونسپل کارپوریشنوں کی ایسے مزدوروں کے ساتھ لاتعلقی قابلِ مذمت ہے جو بدستور پُرخطر حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایچ آر سی پی ملک بھر میں صفائی پر مامور مزدوروں کی انجمنوں کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ اُن کی شکایات سُنی جائیں اوران کا فوری و منصفانہ ازالہ کیا جائے۔ صفائی کا کام اتنی ہی عزت اور سماجی بہبود کا مستحق ہے جتنا کہ کوئی دوسرا پیشہ ہے۔

چئیرپرسن ڈاکٹر مہدی حسن کے ایماء پر