پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق ہفتہ کو کوئٹہ اور زیارت میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے متعلق حقائق معلوم کرنے کے لیے بلوچستان میں ایک اعلیٰ سطح کا فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیج رہا ہے۔
کوئٹہ اور زیارت میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایچ آر سی پی نے منگل کو جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ملک میں حالیہ سیاسی تبدیلی کے باعث حملوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ مذکورہ حملوں کے باعث عوام اور نئی حکومت کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایچ آر سی پی نے بلوچستان کے لئے ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی قیادت سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کریں گی۔مشن صوبے میں اعلیٰ حکومتی اہلکاروں اور سیاستدانوں سے ملاقات کرے گا۔

زہرہ یوسف
چیئرپرسن،ایچ آر سی پی