ڈاکٹر مبشر حسن کی جدوجہد ناقابل فراموش ہیں
لاہور، 16 مارچ۔ ڈاکٹر مبشر حسن کی وفات سے پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نہ صرف اپنے بانی رکن سے محروم ہوا ہے بلکہ ایک بزرگ سیاستدان سے بھی جن کی دانش سے ایچ آر سی پی کی تین نسلیں مستفید ہوتی رہی ہیں۔
ڈاکٹر حسن دو عشروں تک ایچ آر سی پی کے کونسل رکن رہے۔ اُس دوران، وہ کمیشن کے کام میں پوری طرح سرگرم رہے۔ ثابت قدم وقار کے حامل شخص کی زندگی اور جدوجہد اُن اقدار کی عکاسی کرتی ہے جن کی ايچ آر سی پی نے ہمیشہ سے علمبرداری چاہی ہے: تنوع، ترقی پسند اقدار، سماجی جمہوریت، ترک اسلحہ، اور ہر ایک کے لیے شہری، سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق۔ علاقائی امن کے لیے اُن کے عزم نے پاکستان- ہندوستان پیپلز فورم برائے امن و جمہورت کی بنیاد رکھی اُس وقت جب علاقے میں جنگ جوئی کا جنون اپنے عروج پر تھا۔ وہ اپنی پوری زندگی میں عورتوں کے حقوق کے بھی مخلص حمایتی رہے۔
اگرچہ ایچ آر سی پی کی کونسل، عام اراکین کا ایوان اور پاکستان بھر میں ایچ آر سی پی کے عملے کے لوگ اس خسارے کو بہت شدت سے محسوس کریں گے مگر کمیشن ڈاکٹر حسن کی افکار کو آگے بڑھانے میں پُرعزم ہے۔
سیکریٹری جنرل حارث خلیق کے ایماء پر