بے گھر ہونے والے افراد کے لئے موثر انتظامات کئے جائیں:ایچ آر سی پی
لاہور۔27جون :شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کو درپیش مشکلات اور مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گھر ہونے والے افراد کی دیکھ بھال کے لئے موثر انتظامات کئے جائیں اور اس مقصد کے لئے