پریس ریلیز

خاشقجی پرحکومت کا مئوقف قابل افسوس ہے

لاہور، 22اکتوبر2018:استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں صحافی جمال خاشقجی کے مبینہ بہیمانہ قتل سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات کے تناظرمیں، حکومت پاکستان اس واقعہ پرمناسب مئوقف اپنانے میں ناکام رہی ہے جو کہ ایک افسوسناک امرہے۔

آج جاری ہونے والے ایک بیان میں ایچ آرسی پی نے کہا کہ اسے ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کرنے کے وزیراعظم کے فیصلے پربھی شدید تحفظات ہیں۔ اس فیصلے نے بہت سے لوگوں کے جذابات کو نظرانداز کیا ہے۔ مسٹرخاشقجی کے قتل کے پرعالمی کمیونٹی کے غم و غصہ سے ہٹ کربھی دیکھیں تویہاں ایک اخلاقی اصول کی بقا کا مسئلہ ہے: اختلاف رائے اوراظہارکی آزادی کو تجارتی مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جانا چاہیے۔

‘ایسے حالات میں جب پاکستانی میڈیا صحافت کی آزادی پرغیراعلانیہ پابندیوں کی کا شکار ہے، ایچ آرسی پی کا خیال ہے کہ حکومت کو خاشقجی کے معاملے میں زیادہ واضح مئوقف اپنانا چاہیے تھا۔ دفترخارجہ کی طرف سے صرف یہ بیان کہ ” مناسب ہے کہ تحقیقات کے نتائج آنے تک انتظارکیا جائے”، نہ صرف آزادی اظہارجیسے آئینی اصول بلکہ صحافیوں کے تحفظ سے بھی لاتعلقی کا غماذ ہے جو کہ ایک تکلیف دہ امرہے۔’

ڈاکٹرمہدی حسن

چیئرپرسن