ایچ آر سی پی کاآئی اے رحمٰن ریسرچ گرانٹ کا اعلان

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے اعلان کیا ہے کہ یہ انسانی حقوق کے نامور دفاع کار، صحافی اور کمیشن کے سابق سیکریٹری جنرل کے اعزاز میں آئی اے رحمٰن گرانٹ  کا آغاز کررہا ہے۔ ایچ آر سی پی پاکستان میں انسانی حقوق کے کسی بھی شعبے جیسے کہ شہری، سیاسی، معاشی، سماجی، ثقافتی، یا ماحولیاتی میدان میں تحقیق کرنے والے معلم، صحافی، یا انسانی حقوق کے دفاع کار یا پیشہ ور کو350,000 روپے کی ایک گرانٹ فراہم کرے گا۔

پاکستانی شہری اور غیر ملکی شہریت رکھنے والے پاکستانی دونوں یہ گرانٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک آزاد کمیٹی منتخب شدہ درخواستوں کا جائزہ لے گی جس کے بعد گرانٹ کے لیے منتخب کیے گئے حتمی نام کا اعلان کیا جائے گا۔

ایچ آر سی پی امید کرتا ہے کہ اس گرانٹ کے ذریعے پاکستان میں انسانی حقوق پر تحقیق کی وسعت میں اضافہ ہوگا۔ ایچ آر سی پی تحقیقی دستاویز انگریزی اور اردومیں شائع کرنے کے بعد پالیسی سازوں، انسانی حقوق کے دفاع کاروں، معلموں اور میڈیا کو فراہم کرے گا۔

درخواست سے متعلق معلومات

http://oldsite.hrcp-web.org/join-us/other-opportunities/.پر دستیاب ہیں۔

چئیرپرسن ڈاکٹر مہدی حسن کے ایماء پر