لاپتہ افراد کو عید سے پہلے سامنے لایا جائے

لاہور، 4 جون 2019 :  پاکستان کمیشن برائےانسانی حقوق (ایچ آرسی پی) نے عیدالفطر کے موقع پرکہا ہے:’ ہمیں لاپتہ افراد کے خاندانوں کے کرب کوبھولنا نہیں چاہیے۔ ایچ آرسی پی نے کہا ہے کہ سندھ میں خادم حسین آریجو اورہدایت لوہارکی رہائی درست سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے، مگر یہ بھی ضروری ہے کہ تمام لاپتہ افراد کو عید الفطرسے پہلے سامنے لایا جائےاوران تمام افراد کو رہا کیا جائے جو سیاسی بنیادوں پرحراست میں ہیں۔

‘ریاست کےاعلیٰ عہدیداروں اورسیکیورٹی ایجنسیوں کو اس ح‍قیقت کا ادارک کرنا ہو گا کہ  شہریوں کے حقوق سے روگردانی کے باعث ریاست کی بنیادیں کمزورپڑجاتی ہیں اورمعاشرہ ناقابل تلافی حد تک انتشارکا شکارہوتا ہے۔’

ایچ آرسی پی نےایک بارپھرپرزورمطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی حراستوں اورجبری گمشدگیوں کا سلسلہ فوری طورپربند کیا جائے۔

ڈاکٹرمہدی حسن

چئیرپرسن