پریس ریلیز
وانا میں امن بحال کیا جائے
لاہور، 4 جون 2018۔ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) کوان اطلاعات پرانتہائی تشویش ہے کہ وانا، جنوبی وزیرستان میں 3 جون کو پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے اجتماع پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور20 زخمی ہوئے۔
آج جاری ہونے والے ایک بیان میں ایچ آرسی پی نے کہا: ہمارا انتظامیہ کو مشورہ ہے کہ وہ امن بحال کرے اورپی ٹی ایم کے حمایتیوں اور’امن کمیٹی’ کے نام سے سرگرم مسلح گروہوں کے درمیان کشیدگی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ علاقے نے کافی قتل و غارت دیکھ لی ہے: وہاں کے عوام کو امن اوراستحکام دیکھنے کا موقع ملنا بہت ضروری ہے۔’
ڈاکٹرمہدی حسن
چئیرپرسن