پہلی آئی اے رحمان ریسرچ گرانٹ کے لیے فریحہ عزیز کا چناؤ

لاہور، 6 جنوری 2021 ۔ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق  کے لیے یہ اعلان باعثِ مسرت ہے کہ پہلی آئی اے رحمان رسرچ گرانٹ کے لیے فریحہ عزیز کا چناؤ کیا گیا ہے۔ محترمہ عزیز پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 اور پاکستان میں بنیادی حقوق پر اس کے اثرات پر تحقیق کریں گی۔ ایچ آر سی پی ان کی تحقیق کے نتائج کی اشاعت اور تشہیر کا فریضہ انجام دے گا۔

ایچ آر سی پی کے اعزازی ترجمان اور نامور صحافی آئی اے رحمان کے اعزاز میں جاری ہونے والی، آئی اے رحمان ریسرچ گرانٹ کا مقصد پاکستان میں انسانی حقوق کے کسی بھی شعبے میں مستند تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ اس برس گرانٹ کے مستحق کا چناؤ معروف دانشوروں اور انسانی حقوق کے دفاع کاروں کی ایک خودمختار کمیٹی نے کیا ہے۔ وصول ہونے والی درخواستوں کی وسعت اور گہرائی کی ستائش کرتے ہوئے، کمیٹی نے کہا کہ انتہائی اعلیٰ درجے کے قابل کے امیداواروں میں سے محترمہ عزیز کا چناؤ ان کے لیے بڑا مشکل فیصلہ تھا۔

چئرپرسن محترمہ حنا جیلانی کے ایماء پر