پریس ریلیز
ایچ آر سی پی نے تصویری مضمون کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے
لاہور، 20 اپریل 2022۔ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کو یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پرامن اجتماع کی آزادی کے حق پر ایچ آر سی پی کے تصویری مضمون نویسی کے مقابلے کے لیے درج ذیل شرکاء کو فاتح اور رنر اپ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
فاتح: محترم سبط الحسن طوری: راولپنڈی کے دیہات میں اراضی سے بے دخلی پر تصاویر کے لیے
دوسری پوزیشن: محترمہ مسکان فردوس: 2022 میں محنت کش عورت ریلی سے متعلق اپنی تصاویر کے لیے
تیسری پوزیشن: محترم عون جعفری: 2021 اور 2022 میں عورت مارچ لاہور پر اپنی تصاویر کے لیے
قابلِ احترام تذکرہ: محترم رانا ساجد حسین: فلسطین، کشمیر اور یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں میں تصاویر کے لیے۔
ایچ آر سی پی نے 2021 میں اس مقابلے کا آغاز کیا تاکہ پرامن اجتماع کی آزادی کے حق جو پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 16 میں درج ہے، کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جا سکے۔
جیتنے والے اندراجات کا انتخاب فنکاروں، فوٹوگرافروں اور انسانی حقوق کے محافظوں کے ایک آزاد پینل نے کیا تھا۔
یہ اندراجات ایچ آر سی پی کی ویب سائٹ پر ایک آن لائن نمائش کے ساتھ ساتھ ایک عوامی بالمشافہ نمائش( جس کا اعلان عید کے کیا جائے گا) میں دکھائے جائیں گے۔
حنا جیلانی
چیئرپرسن