پریس ریلیز

ڈاکٹر مہدی حسن: اصولوں پر ڈٹے رہنے والے شخص

لاہور، 23 فروری 2022۔ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) اپنے سابق چیئرپرسن اور موجودہ کونسل کے رکن ڈاکٹر مہدی حسن کے انتقال پر غم سے نڈھال ہے ۔ ایک تجربہ کار صحافی، عوامی دانشور اور پاکستان کے نامور میڈیا تاریخ دانوں میں سے ایک، ڈاکٹر حسن دو بار ایچ آر سی پی کے چیئرپرسن اور پانچ بار پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدے دار کے طور پر منتخب ہوئے۔

پنجاب یونیورسٹی اور بعدازاں بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی میں شعبہ صحافت کے اُستاد کی حیثیت سے، اُنہوں نے رپورٹرز اور کالم نگاروں کی کئی نسلوں کی پرورش کی، اور ہمیشہ حقائق اور شواہد کی دیانت پر زور دیا۔ ان کے نرم خو لہجے کی بنیاد اُن سیاسی لیاقت تھی جس کا دعویٰ بہت کم لوگ کر سکتے ہیں۔ یہ ڈاکٹر حسن ہی تھے جن سے بہت سے سرکردہ سیاست دان جواُن کے سابق طلباء تھے، مشورے کے لیے رجوع کرتے تھے اور وہ بغیر کسی خوف و طمع کے مشورہ دیا کرتے تھے۔

بڑے فخر کے ساتھ اپنی شناخت ایک سیکولر فرد کے طور پر کروانے والے ڈاکٹر حسن حوصلے و ہمت کے ساتھ اپنے اصولوں قائم رہے اور طویل عرصے سے متنبہ کر رہے تھے کہ پاکستان اُس وقت تک حقیقی جمہوریت بننے کی اُمید نہیں کر سکتا جب تک یہ مذہبی قوم پرستی کی طرف مائل رہے گا۔ مذہب، اظہار اور رائے کی آزادی کے ساتھ اُن کی غیر متزلزل وابستگی نے پاکستان بھر میں انسانی حقوق کے دفاع کاروں اور ترقی پسند صحافیوں کو رہنمائی فراہم کی، جن میں سے بہت سے  شاعری اور سیاسی کہانیوں کی مشترکہ محبت کی وجہ سے لاہور میں اُن کے گھر پر اکٹھے ہوں گے۔

ڈاکٹر حسن کی کمی بہت زیادہ محسوس ہوگی اور ہم اُن کے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

حنا جیلانی
چیئرپرسن