پریس ریلز
ایچ آر سی پی نے فخرالدین انسانی حقوق فیلوشپ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے
لاہور، 7 جنوری 2023۔ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) کو فخرالدین جی ابراہیم انسانی حقوق فیلوشپ کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ فیلوشپ کے لیے مالی تعاون اُن کے خاندان نے کیا ہے۔
ایچ آر سی پی کے بانی رُکن، جسٹس فخرالدین جی ابراہیم (1928 تا 2020) اپنی پوری زندگی جمہوری اصولوں کے ساتھ مُخلص رہے، اور اقلیتوں اور پس ماندہ طبقوں کے دستُوری حقوق کے تحفظ و فروغ کے لیے انتھک جدّوجہد کرتے رہے۔
اُن کے نام سے منسوب انسانی حقوق فیلوشپ جسٹس ابراہیم کے ورثے کو زندہ و جاوید رکھے گا اور اِس میدان میں تحقیق و علم کی معاونت کے لیے ہر برس اہلیت کی بنیاد پر گرانٹ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
ایچ آر سی پی سیکریٹریٹ درخواست جمع کروانے کی حتمی تاریخ اور اہلیت کے معیار کا اعلان بھی بہت جلد کرے گا۔
حنا جیلانی
چیئرپرسن