پریس ریلیز
سندھ میں لسانی تناؤ کا خاتمہ کیا جاۓ۔
لاہور، 15 جولائی 2022۔ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) کو حیدرآباد کے ایک ہوٹل میں جھگڑے کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کے بعد سندھ میں لسانی اور سیاسی تناؤ میں اضافے پر سخت تشویش ہے۔
ایچ آر سی پی مطالبہ کرتا ہے کہ واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائے اور سندھ حکومت صوبے میں جرائم اورتشدد پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرے۔ عین اسی وقت، حکام کے علاوہ پاکستان کی تمام ترقی پسند آوازوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ باعثِ تفریق یا نسل پرستانہ بیانات سے احتراز کریں۔
ایچ آر سی پی بلال کاکا کے قتل اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے لسانی تناؤ کے حقائق معلوم کرنے کے لیے ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
حنا جیلانی
چیئرپرسن